مقبوضہ فلسطین

فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

صیہونی فوجی فلسطینی علاقوں پر حملوں اور فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی قدس نیٹ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے شمالی علاقے القرارہ میں قائم صیہونی فوجی اڈے کے قریب تعینات غاصب صیہونی فوجیوں نے پیر کے رات مختلف اوقات میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی لیکن اس فائرنگ میں کوئي جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح بیت لحم شہر کے قریب ایک چیک پوسٹ عبور کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی جوان کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ایک اور فلسطینی کو شمالی مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے بحری جنگي جہازوں نے خان یونس شہر کے قریب فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button