مشرق وسطی

بحرین: مریم الخواجہ کو قید کی سزا سنا دی گئی

آل خلیفہ کی عدالت نے انسانی حقوق کے لۓ کام کرنے والی مریم الخواجہ کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بحرین سے شائع ہونے والے اخبار الوسط کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی عدالت نے غیر منصفانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی کارکن اور عبدالہادی خواجہ کی بیٹی مریم خواجہ کو ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ واضح رہے کہ مریم الخواجہ کو تیس اگست سنہ دو ہزار چودہ میں منامہ ایئرپورٹ پر دو پولیس اہلکاروں کی بے حرمتی کے جرم میں گرفتار کیا گيا تھا۔ دریں اثناء آل خلیفہ کی جیل "جو” میں قید بحرین کے علماء نے ایک بیان جاری کرکے عوام کی جانب سے مجاہد عالم شیخ عیسی قاسم کی حمایت کو سراہتے ہوئے ان کے گھر پر آل خلیفہ کارندوں کے حملے کی مذمت کی۔ ان علماء نے شیخ عیسی قاسم کے انقلابی اہداف کے حصول کے لۓ اپنی جد و جہد جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی دسیوں کارندوں نے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا تھا جس کے خلاف بحرین کے اندر اور ملک سے باہر وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button