لبنان

لبنانی حکومت کوحکمت عملی کے ساتھ تکفیری دہشت گردوں سے نمٹناچاہیے۔شیخ قاروق۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ کے انتظامی امورکے نائب سربراہ شیخ نبیل قاروق نے کہا ہےکہ اس وقت تکفیری جماعتیں صرف اسرائیل کے علاوہ باقی تمام ممالک واقوام کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں،وہ اسرائیلی فوج کے علاوہ باقی تمام عرب افوج کودھمکیاں دیتے پھرتے ہیں،لہٰذا وہ لبنانی،شامی،عراقی یمنی،مصری جزائری تیونسی،لیبی اورصومالی تمام افواج کے کے ساتھ جنگ کرتے ہیں، اگروہ کسی کے ساتھ اعلان جنگ نہیں کرتے ہیں تووہ صرف اورصرف اسرائیلی فوج ہے۔!
العھدنیوز کے مطابق انہوں نے لبنان کے شہرحداثا جنوبیہ میں شہیدابراہیم صبراکے والدموسیٰ صبراکے اغواء کے موقع پراس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت کوانتہائی حکمت عملی کے ساتھ ان تکفیری دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے اشدضرورت ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ حزب اللہ نے شام میں صرف اورصرف لبنان کی مصلحت کے خاطراس کی حفاظت اوردہشت گردداعش کی توسیع کوروکنے کے لئے مداخلت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button