مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کی، عوام سے انتقامی کاروائی

بحرین کی وزارت داخلہ نے، اس ملک کے پارلیمانی انتخابات میں شرکت نہ کرنے کے الزام میں متعدد پولیس اہلکاروں سے بازپرس کی ہے ۔ مرآۃ البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے، حال ہی میں اس ملک میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والوں کے خلاف اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پہلے مرحلے میں پندرہ سے زیادہ پولیس اہلکاروں سے 22 نومبر 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کے بارے میں تحقیق کے لئے بازپرس شروع کردی ہے ۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے اس وزارت اور دیگر اداروں نیز عوام سے انتخابات میں شرکت کی اپیل کی تھی اور کہاتھاکہ انتخابات میں شرکت کے ثبوت کے لئے 23 نومبر کو اپنے مہر شدہ، شناختی کارڈوں کو متعلقہ حکام کو دکھائیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ووٹروں کے حقوق کی بنیاد پر ان کو انتخابات میں شرکت کرنے یا نہ کرنے اور نامزدامیدواروں کےانتخاب کے سلسلے میں آزادی حاصل ہونی چاہئے ۔ واضح رہے کہ بحرین میں 22 نومبر کو ایسے میں پارلیمانی اور بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات ہوئے ہیں کہ آل خلیفہ کے حکومت مخالف گروہوں اور بحرینی عوام نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button