ایران

مستقبل قریب میں، بیت المقدس میں مسجدالاقصی کو بچانے میں بسیجی نمایاں کردار ادا کرے گی

رہبرانقلاب اسلامی نےرضاکار فورس بسیج کی سپریم کونسل اور اس کے مختلف شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات میں بسیج کی سرگرمیوں کے میدان کو وسیع اور لامتناہی قرار دیا اور فرمایا کہ دفاع ، تعمیر، سیاست، اقتصاد، فن ، علم ، سائنس و ٹیکنالوجی اور مذہبی آرگنائیزیشن، بسیج کی موجودگی کا میدان ہے۔

آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج عراق، شام، لبنان اور غزہ میں بسیجی یعنی رضاکارانہ فکر کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہا کہ یہ فکر مستقبل قریب میں، بیت المقدس میں مسجدالاقصی کو بچانے میں بسیجی نمایاں کردار ادا کریںگے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ملت ایران کی اکثریت کے بسیجی ہونے کو اسلامی جمہوری نظام کے ناقابل شکست ہونے کاثبوت قرار دیا اور تاکید فرمائی کہ اسلامی نظام کی اصلی جہت سامراج کا مقابلہ ہے اور اس جہت میں سستی یا غلطی پیدا نہيں ہونے دیناچاہئے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات پرتاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ یاامریکی قوم سے کوئی پرابلم نہيں ہے فرمایا کہ ملت ایران کا پرابلم امریکی حکومت کی منہ زوری اور زیادہ طلبی ہے

۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی منطقی، سنجیدہ اور بھرپور کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حق اور انصاف تو یہ ہے کہ ایرانی وفد، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں زبردستی کی بات کے سامنے ڈٹا ہوا ہے اور فریق مقابل بالخصوص امریکہ کے برخلاف ہر روز اپنی بات نہيں بدل رہا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مذاکرات کا نتیجہ خيز نہ ہونا سب سے زيادہ امریکیوں کے نقصان ميں ہے فرمایا کہ امریکہ کے روز بروز بڑھتے ہوئے مسائل اور اس ملک کی قوم اور حکومت کے درمیان گہرے اختلاف کے پیش نظر امریکی حکومت کو ایٹمی مذاکرات اور ایک بڑی کامیابی کی ضرورت ہے۔

آپ نے ایٹمی مذاکرات کے سہارے اسرائیل کی سیکورٹی کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں بعض امریکی حکام کی تاکید کے سلسلے میں کہا کہ ایٹمی معاہدہ ہو یا نہ ہو، اسرائیل روز بروز بدامن ہوتاجائےگا، اگرچہ امریکی حکام درحقیقت اپنے مفاد کی فکر میں ہیں نہ کہ اسرائیل کی سیکورٹی کے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی حکام کا اصلی مقصد صیہونی سرمایہ داروں کے عالمی نیٹ ورک کو خوش رکھنا ہے کیونکہ یہ نیٹ ورک انھیں رشوت، پیسہ اور عہدہ دیتا ہے اوراگر اس نیٹ ورک کے مطالبات کی مخالفت کریں گے تو ڈرائے دھمکائے، اور رسوا کئے جائيں گے حتی قتل کردیئے جائيں گے۔

 

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button