مشرق وسطی

آیت اللہ عیسی قاسم سے اظہاریکجہتی، بحرین میں عوامی مظاہرے

بحرینی عوام نے بزرگ عالم دین آیت شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کیئے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے تاکید کی ہے کہ وہ بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم اور دیگر مذہبی رہنماؤں پر حملے کے حوالے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
بحرین کے الدراز علاقے میں ہونے والے ان مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک میں آل خلیفہ کی تشدد پسندانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اس درمیان بحرین میں حکومت مخالف سب سے بڑی جماعت، جمعیت الوفاق ملی کی مجلس عاملہ کے سربراہ جمیل کاظم نے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے سیکیورٹی اہل کاروں کے حملے کی ایک بڑی وجہ، نمائشی پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے ان کا واضح و روشن موقف تھا۔
واضح رہے کہ پیر کے دن آل خلیفہ کے دسیوں سیکیورٹی اہل کاروں نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button