عراق

داعش بغداد کا گورنر گرفتار

الحدث نیوز سائٹ نے بغداد آپریشن کے بارے میں عراقی فوج کی یونٹ ۵۴ کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکوریٹی فورسز نے بغداد آپریشن میں اےک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ داعش کی طرف سے بغداد کا والی | گورنر ہے ۔عراقی فورسز نے بغداد میں دہشتگردوں کے ۹ٹھکانے تباہ کیے ۔سکیوریٹی فورسزنے ۶۵ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادئے ۔ بغداد کے جنوب میں آپریشن کے دوران متعدد داعشی دہشتگرد مارے گئے ۔
کرد پیشمرگہ فورس کے ساتھ جنگ میں ۱۸ داعشی دہشتگرد موصل میں ہلاک ہوئے ہیں ۔دوسری طرف پیشمرگہ کرد فورسز نے موصل کے قریب واقع جبل عشیق میں واقع داعش کے ایک وسیع حملے کو پسپا کردیا ۔
ادھر دیالی صوبہ میں پیشمرگہ فورس کے ساتھ مل کر عراقی فورسزنے داعش کے ساتھ ایک گھمبیر جنگ لڑی ہے جس میں آنیوالی رپورٹ کے مطابق دونوں اطراف کو جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے "داعش” نے شہر کے شمال میںواقع کورکیس چرچ کو بارودی سرنگوں سے اڑادیا ۔ داعش دہشتگردوں نے موصل شہر میں جاسوسی کے الزام میں تین خواتین کو گولیاں مار کر ہلاک کردیں

متعلقہ مضامین

Back to top button