عراق

موصل کے تاجروں کو داعش کی دھمکی

دہشتگرد گروہ داعش نے موصل شہر کے تاجروں کو دھمکی دی ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں، انہیں قتل کردیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی الوطن نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسانی حقوق کی وزارت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے موصل شہر میں دکانداروں اور گوداموں کے مالکوں کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کردیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سر قلم کردیئے جائیں گے۔ عراق کی انسانی حقوق کی وزارت کے بیان میں مزید آیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے موصل شہر میں ٹیکس ادا نہ کرنے کی وجہ سے چھ تاجروں کو اغواء کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کہ جس نے دس جون سے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے، اس گروہ کے عناصر، اب تک ہزاروں افراد کو قتل کرنے کے علاوہ عراق کے شہریوں کے خلاف وحشیانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button