ایران

تکفیری نظریات مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کیلئے اغیار کی تیار کردہ سازش ہیں، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

اسلامی جمہوری ایران کے سابق وزیر خارجہ اور عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ تکفیری گروہوں کے نظریات کی جڑیں اسلامی دنیا سے باہر ہیں اور یہ نظریات مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کیلئے اغیار کی تیار کردہ سازش ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا قم میں انتہا پسند اور تکفیری گروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تکفیری گروہوں نے اسلام کی تصویر مسخ کرکے پیش کی ہے۔ علی اکبر ولایتی نے ان گروہوں کے اقدامات کو اسلامی دنیا اور مسلمانوں کے مفادات کے منافی قرار دیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ اغیار تکفیریوں کی بربریت کے ذریعے اسلام کی تصویر غلط انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے انتہاء پسند اور تکفیری گروہوں کے خطرے کے بارے میں عالمی کانفرنس میں سنی علماء کرام کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسلامی دنیا کے تمام علماء کرام تکفیریوں کے اقدامات کو مسلمانوں کے لئے نقصان دہ جانتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو اس مشکل کے حل کے لئے متحد ہوجانا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button