پاکستان

تکفیری دہشتگرد تنظیموں کی تربیت امریکی سکالر شپ پر ہوئی، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب کی کامیابیوں نے پوری دنیا پر پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے ، جنرل راحیل نے امریکہ میں ملک کی بہترین ترجمانی کی،
دہشتگرد تنظیموں القاعدہ، ٹی ٹی پی، بوکو حرام، النصرہ اور داعش کی تربیت امریکی سکالر شپ’ پر ہوئی جس کا مقصد مشرق وسطیٰ، افریقہ اور وسطی و جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا ہے ۔ مسلم ممالک استعماری ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کم سن اسیرہ کربلا معصومہ سکینہ بنت الحسین کی شہادت کی مناسبت سے عشرہ شہیدہ زنداں کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عالمی شیطان پاکستان کو افغانستان، چین اور ایران سے دور رکھ کر تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں بھارتی قونصل خانے ملک میں ٹارگٹ کلنگ، دھماکوں اور دہشتگردی کو آپریٹ کر رہے ہیں۔ بھارت ہی بلوچستان میں دہشتگردی کا سپورٹر اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کا ذمہ دار ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کر کے پاک افواج نے استعماری عزائم خاک میں ملا دیئے

متعلقہ مضامین

Back to top button