داعش کو سمجھنے کے لیے راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں، ایم کیو ایم

24 نومبر, 2014 00:00

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سوال کیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھرمیں داعش کی چاکنگ کون کر رہا ہے؟

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ جماعت اسلامی داعش اورالقاعدہ کاگٹھ جوڑہے، گٹھ جوڑ کو سمجھنے کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں، لاہور میں جاری اجتماع عام میں منور حسن نے قتال پر بیان دیا،

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے ملک میں داعش نام کی کوئی چیز نہیں ہیں درحقیقت حکمران حقائق سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔

واسع جلیل نے کہا کہ داعش سے متعلق صحیح وقت پر ایکشن نہ لیا گیا تو نقصان پاکستان کا ہوگا۔

9:00 صبح جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔