پاکستان

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ بھائی شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے حاجی مورے میں چار دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو شیعہ بھائی بھائی شہید ہوگئے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع حاجی مورے کے علاقے میں چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسرار حسین اور ملازم حسین ولد عبدالستار سکنہ حاجی مورہ کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسرار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرے بھائی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکا۔ تھانہ یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button