ایران

دنيا اس بات کی معترف ہے کہ ايران خطے ميں امن و سلامتي چاہتا ہے

ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا ہے کہ آج دنيا کے تمام ممالک کو اس بات کا اعتراف ہے کہ ايران خطے ميں امن و سلامتي چاہتا ہے۔
جمعہ کو ايران کي پارلمينٹ مجلس شوراي اسلامي کے اسپيکر علي لاريجاني نے جيبوٹي ميں ايراني بحريہ کے دو جنگي بيڑوں جماران اور بوشہر کے معائنے کے دوران کہا کہ خليج عدن اور علاقائي پانيوں ميں ايران کي بحريہ نے سمندري قزاقوں سے حفاظت اور سمندري نقل و حمل کو محفوظ بنانے ميں اہم کردار ادا کيا ہے اور يہ اسلامي جمہوريہ کے لئے فخر کا باعث ہے- ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے مزيد کہا کہ بين الاقوامي پانيوں ميں ايراني بحري افواج کي موجودگي اس بات کي علامت ہے کہ ايران امن و سلامتي برقرار کرنا چاہتا ہے، حالانکہ اس سے قبل بعض ممالک نے ايران کي موجودگي سے متعلق تشويش کا اظہار کيا تھا- ايران کي پارلمينٹ مجلس شوراي اسلامي کے اسپيکر افريقي ملک جيبوٹي کے اپنے ہم منصب کي دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button