مقبوضہ فلسطین

فلسطيني جوانوں نے ايک صیہونی فوجي چھاؤني کو نذر آتش کرديا

فلسطيني ذرائع کے مطابق فلسطيني جوان، جمعے کے روز چيک پوسٹ عبور کرکے، غرب اردن کے جنوبي علاقے ميں واقع شہر الخليل ميں، صيہوني حکومت کي ايک فوجي چھاؤني ميں داخل ہوگئے، جہاں انھوں نے ايک آتشيں بم کا استعمال کيا جس کے نتيجے ميں، صيہوني حکومت کي اس فوجي چھاؤني کے، بعض حصے جل گئے اور اس چھاؤني کو کافي نقصان پہنچا- غاصب صيہوني حکومت کي جارحيت کے جواب ميں بيت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں ميں فلسطيني مسلمانوں کا غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے- گذشتہ دس روز کے دوران صيہوني آبادکاروں اور صيہوني فوجيوں کے خلاف، تحريک مزاحمت کي کاروائياں، تيز ہوتي جارہي ہيں جن کے نتيجے ميں ابتک دسيوں صيہوني ہلاک و زخمي ہوچکے ہيں- دوسري جانب فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس کے سياسي دفتر کے نائب سربراہ اسماعيل ہنيہ نے، ايک بيان ميں بيت المقدس ميں پيش آنے والے حاليہ واقعات کو، غاصب صيہوني حکومت کي جارحيت کے جواب ميں، فلسطينيوں کے فطري ردعمل سے تعبير کيا ہے- انھوں نے جمعے کے روز غزہ ميں ايک بيان ميں کہا ہے کہ بيت المقدس ميں مسجد الاقصي اور فلسطينيوں کے خلاف صيہوني حکومت، وحشيانہ جرائم کا ارتکاب کررہي ہے اور فلسطيني مسلمان، ان جارحانہ اقدامات کا جواب اور اپنا دفاع کررہے ہيں- انھوں نے کہا کہ صيہونيوں کے خلاف فلسطينيوں کے اقدامات، مسجد الاقصي اور ديگر مقدس مقامات کے ساتھ ساتھ، ايک آزاد فلسطيني مملکت کے دارالحکومت کي حيثيت سے، بيت المقدس کے دفاع سے مربوط ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button