دنیا
نائجیریا میں دھشتگردوں کا حملہ، 45 افراد ہلاک
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شمالی نائیجریا کے صوبہ "بورنو” کے "آزایا کورا” کے علاقے پر ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے میں پینتالیس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔”مافا” کی مقامی حکومت کے سرپرست "شتیمالاوان ” نے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں بعض افراد شدید زخمی ہوئے ہیں لہذا ابھی ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا زیادہ امکان موجود ہے ۔واضح رہے کہ شمالی نائیجریہ میں مسلح دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے ابتک اس علاقے میں متعدد مسلحانہ حملے کیے ہیں ان حملوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔