پاکستان

ہنگو میں چہلم امام حسین کی (ع) مجالس کو نشانہ بنانے کے بڑے منصوبے کا انکشاف

خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں چہلم امام حسین (ع) کی مجالس کونشانہ بنانے کے بڑے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہنگو میں ذیاڑ ڈونگا کے پہاڑوں میں 20 سے 25 شدت پسندوں کا گروپ دیکھا گیا جو بھاری ہتھیاروں اور بارود سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ چہلم امام حسین کے جلوسوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کور ہیڈ کوارٹر، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہان کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button