مشرق وسطی

بحرین میں قیدی عورتوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ

بحرین کی جمعیت وفاق اسلامی نےگرفتار عورتوں کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کی پولیس کے رویہ کو غیرانسانی رویہ قراردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق اسلامی نے بحرین میں گرفتار ہونے والی عورتوں کی صورت حال کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گرفتار کی گئیں خواتین کو مختلف قسم کی ذہنی اور جسمانی ایذائيں دی جاتی ہیں، حتیٰ حاملہ خواتین پر بھی تشدد کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئيں بحرینی عورتوں کو ان کے بچوں سے نہیں ملنے دیا جاتا اور ان کو بھوکا بھی رکھا جاتا ہے نیز بعض عورتیں بھوک کی شدت سے بے ہوش بھی ہوجاتی ہیں۔ ادھر بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے بھی اتوار کو ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بحرینی خواتین کی تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت خواتین کو قید کرکے ان سے ان کے سیاسی مطالبات کی وجہ سے انتقام لینا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button