پاکستان

عشق مصطفی( ص )کے جذبے سے تکفیری دہشتگردوں کا صفایا کردینگے،ثروت اعجاز

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بارود اور ڈالروں کی چمک سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ،دورود وسلام اور عشق مصطفی ﷺ کے جذبے سے دہشتگردوں کا صفایا کردینگے ،داعش اسلام وپاکستان دشمن دہشتگرد ہیں سروں پر کفن باندھ کر ان کا مقابلہ کرینگے ،جاگیر دار وڈیرے تعلیم کے دشمن ہیں جو نہیں چاہتے غریب عوام تعلیم حاصل کرکے ملک کو آگے کی طرف لیجائیں تعلیم کے دشمن غریبوں کا اپنا غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ،وڈیروں ،جاگیرداروں سے غریب عوام کو نجات دلاکر ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ،دوقومی نظریہ کے نام پر پاکستان وجود میں آیا اور اسی نظریئے کے تحفظ کیلئے لاکھوں جانیں قربان کرکے ہمارے اسلاف نے پاکستان حاصل کیا، اہلسنت کے نظریئے کے تحفظ کیلئے علماء ومشائخ و پیران عظام کو میدان عمل میں آنا ہوگا ،دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ،داعش کو پاکستان میں سر نہیں اٹھانے دینگے جو اسلام کا دشمن ہے وہ پاکستان کا بھی دشمن ہے یہ ہی دو قومی نظریہ کی اساس ہے ،ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ لانے کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن مصطفائی ہے ہم اپنے صبرو شعور سے دہشتگردوں کو شکست دینگے ،پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،ارکان رابطہ کمیٹی مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،شہزاد قادری ،طیب قادری ،علامہ طارق ، خالد حسن عطاری سماجی و فلاحی رہنما بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم عزم کرتے ہیں محبت کا پرچم تھام کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں ،ہمیں خوف نہیں کسی دہشتگردی کا ہم نے مرکر بھی جینا سیکھ لیا ہے ،داعش ،طالبان،لشکر جھنگوی دہشتگردہیں ہمارے اداروں کو دوست اور دشمن کی پہچان کرنی ہوگی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا کہ سنی تحریک مسلک اہلسنت کی پہچان بن چکی ہے ،ہم غیرت مند سنی بن کر جینا چاہتے ہیں ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کو برداشت نہیں کرینگے ،ہم صرف غلامی رسول ﷺکیلئے اہلسنت کا کام کرتے ہیں ایک ایک کارکن شہادت کی تمنا لئے 26 برسوں سے دہشتگردوں کا مقابلہ کررہا ہے ،ہمارے پاس نعرہ رسالت کی طاقت ہے ہم مرنے سے ڈرنے والے نہیں ہم جینا صرف محبت رسول میں چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button