منحوس مثلث پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے، تہور حیدری
شیعت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے حالات حاضرہ کے تناظر میں مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی واقعات قابل مذمت ہیں، پاکستان میں ملت جعفریہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی مثال آج تک نہیں ملتی، پاکستان خصوصا کراچی جہاں پر انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں اور شیعہ جوانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے اور انکے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، پاکستان میں مذہبی، لسانی اور طبقاتی بنیادوں پر علماء، محب وطن اور معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے، علماء ڈاکٹرز، انجینئرز وکلاء اور طالبعلموں کا قتل عام معاشرے سے اہل دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے فرقہ واریت کی آڑ میں اب تک سینکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا دیا گیا اور پھر سے پاکستان کی سرزمین پر فرقہ واریت کے ناسور کو پھیلانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے حکومت بیرونی مداخلت اور پے رول پر جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، آپریشن ضرب عضب کے لئے پاک فوج کی فدا کاریوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم کو دہراتے ہوئے دہشت گردں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔