پاکستان

داعش اور القاعدہ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے گرد گھیرا تنگ کردیا

عراق اور شام میں برسرپیکار جنگجو تنظیم داعش کی وال چاکنگ شہر کے عزیزآباد اور اس کے اطراف گلشن اقبال میں القائدہ اور داعش کی چاکنگ میں وال کی گئی ہے جس کے باعث شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز عزیز آباد اور اس کے اطراف والے علاقے گلشن اقبال میں تکفیری دیوبندی دہشتگرد ٹولہ داعش اور القائدہ بر صغیر کی وال چاکنگ کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل کراچی کے حساس علاقے  سہراب گوٹھ،  منگھو پیر اور گلشن معمار میں مختلف مقامات پر نامعلوم افراد  کی جانب سے داعش  کی وال چاکنگ کی جاچکی ہے۔ ضلع ملیر کے تھانہ سہراب گوٹھ احسن آباد کی ایک چوکی پر بھی داعش کی چاکنگ دیکھی گئی جبکہ سپرہائی وے پر جگہ جگہ دیواروں پر داعش کی تشہیر کی گئی ہے، اسی طرح منگھو پیر اور گلشن معمار میں بھی مختلف عوامی مقامات پر جنگجو تنظیم کے نام کے مخفف ( آئی ایس آئی ایس) کی وال چاکنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button