پاکستان

طالبان، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کیلئے دو ماہ میں حکمت عملی ترتیب دیں گے، سپاہ محمد

سپاہ محمد پاکستان کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی نے کہا ہے کہ دو ماہ کے اندر اندر میں باقاعدہ طور پر تنظیم کا اعلان کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا۔ علامہ غلام رضا نقوی کا کہنا تھا کہ درحقیقت اہل سنت ہمارے بھائی ہیں، ہمارے ساتھ رہے ہیں اور انہوں (اہل سنت) نے اخباروں میں شیعہ نسل کشی کی مذمت کی ہے، دوسرا لشکر جھنگوی ہے، ان کی ساری چیزیں میرے علم میں ہیں، الحمدللہ رب العالمین حمداً شکراً و کثیرا کہ اب میری صحت بحال ہوگئی ہے، دو ماہ میں جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ہماری جدوجہد عین دین اسلام کے موافق ہوگی، جو خدا چاہتا ہے وہی ہوگا، جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوگا، ہمارا مذہب، ہمارا دین، ہمیں جن باتوں کی اجازت دیتا ہے وہی ہوگا، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button