پاکستان

داعش کا وجود ملک وقوم کیلئے شدیدخطرہ ہے،ثروت اعجازقادری

سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ داعش کا وجود ملک وقوم کیلئے شدیدخطرہ ہے۔چوہدری نثار کاملک میں داعش کی عدم موجودگی کابیان حقائق کے منافی ہے۔ملک کے کئی شہروں میں داعش کی وال چاکنگ اور چاکنگ کرنے والوں کی گرفتاری اس کے وجود کا سب سے بڑاثبوت ہے۔وزیرداخلہ قوم کو بتائیں کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ہے تو پھر وال چاکنگ ، اشتہارات اور جھنڈے کون لگا رہا ہے ؟ وزیرداخلہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنی نااہلی چھپا ناچاہتے ہیں،کراچی سمیت جنوبی پنجا ب میں داعش کی چاکنگ کیا حکومتی فرشتے کررہے ہیں ،حکمرانوں کی بزدلی دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ حکمران کبوتر کی طرح آنکھیں بندکرنے کی بجائے شدت پسندوں کیخلاف فوری کاروائی کااعلان کریں۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے کراچی میں سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ داعش پاکستان کی کالعدم تنظیموں کو ساتھ ملا کر پاکستانی فورسزاور اہم اداروں پر حملے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ہم حکمرانوں کومتنبہ کرتے ہیں کہ اس خطرہ کا صحیح احساس کریں اور اس کے تدارک کے لئے کوئی ٹھوس اورفوری لائحہ عمل تشکیل دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button