مشرق وسطی

مصر کے وزیراوقاف کی جانب سے داعش کی مذمت

شیعت نیوز:اطلاع رساں ادارے «البدیل» کے مطابق محمد مختار جمعه نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے مظالم،عورتوں کی خرید و فروخت اور اسی طرح مسجد الاقصی پر صھیونی حملوں کا فوری نوٹس لیا جائے
انہوں نے کہا : کہاں ہے عالمی ضمیر ؟ وہ لوگ جو انسانی حقوق کی حمایت کے دعوے دار ہیں کیوں داعش کے مظالم پر آواز بلند نہیں کرتے ؟ شاید یہ لوگ اپنے بنایے ہوئے گروپ (داعش) کی اسلام مخالف سازشوں پر آنکھیں بند کیے بیھٹے ہیں ۔
مصری وزیر اوقاف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظمیں بولتی کیوں نہیں ؟ مسجدالاقصی پر خاموشی کیوں ؟ مصر کے علاقے "عریش” میں پولیس پر تکفیریوں کے حملے کا نوٹس کون لے گا ؟
انہوں نے مزید کہا : یہ عالمی سیاسی تنظیمیں مخصوص سیاسی انداز کب ترک کریں گی اور اگر یہی انداز جاری رہا تو ان پر کوئی بھی اعتبار نہیں کرے گا
قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی پر صھیونی حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور آخری جھڑپوں میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button