مشرق وسطی

امریکی فضائی حملے میں ابوبکر البغدادی ہلاک ہوگیا، عرب میڈیا کا دعوی

شیعت نیوز: ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکی فضائیہ کی جانب سے عراق میں داعش کی زیر تسلط علاقے میں فضائی کاروائی کی گئی ہے جس میں کالعدم اسلامی ریاست کے قائدین کی اہم میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسی کاروائی کے دوران داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات بھی سامنےآ رہی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کی بمباری سے اعلی قیادت سے سمیت کئی مشیران مارے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں اسلامی ریاست یا امریکی فضائیہ کی طرف سے تا حال کوئی تصدیقی یا تردیدی خبر جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے عراق میں دعش کے زیر کنٹرول علاقے میں یہ پہلی امریکی کاروائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button