مشرق وسطی

شامی فورس کادہشت گرداعش کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کے شہردیرالزورکے مشرقی علاقوں میں شامی فورس نے دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہلاک ہونےکی اطلاع ہے۔ ادھرحمص میں شامی فورس نے داعش کے ایک بڑے کمانڈر ابوالبراء الحموی کوہلاک کیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے عین اسی وقت دارالحکومت دمشق کے علاقے حی جوبرمیں بھی شامی فورس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی۔
خیال رہے اس وقت شامی فورس نے دہشت گردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پرکاروئیاں کرکے درجنوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاکیاہے تودوسری جانب سینکڑوں افرادزخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button