عراق

عراقی فوج کے فضائی حملے میں 120 تکفیری دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے ہوائی حملوں میں صوبۂ صلاح الدین اور الانبار میں 121 تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی طیاروں نے صوبۂ الانبار کے علاقوں "التامیم” اور "البوعیثۃ” اور صوبۂ صلاح الدین میں "الضلوعیہ” کے علاقے میں داعش کےٹھکانوں پرحملے کئے ہیں۔ عراقی فوج کے ایک عہدیدار نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں 66 دہشت گرد مارے گئے اور ان کی گیارہ گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ اسی طرح عراقی فوج نے شام کے سرحدی علاقے القائم میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں 55 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوج نے عوامی اور پیشمرگہ فورسیز کے ہمراہ حالیہ برسوں میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں انجام دی ہيں۔ دوسری جانب داعش کے شدت پسندوں نے کل عراق میں مزید 53 افراد کو قتل کردیا جن میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ داعش نے صوبے انبار میں البونمر قبائل کے ایک ہزار افراد کو اغوا کر رکھا ہے اور ہر روز50 افراد کو قتل کردیا جاتاہے، دیر الزور شہر میں بھی داعش نے مزید3 افراد کو قتل کردیا۔ ادھر شامی شہر کوبانی میں داعش کے شدت پسندوں اور اتحادی فورسز میں لڑائی جاری ہے۔خیال رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے 9 جون سے عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں کے بعض حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور آئے دن اس ملک میں بہت زیادہ جارحیتوں کا مرتکب ہورہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button