پاکستان

ماتلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد پر جھوٹی FIR درج

شیعت نیوز: نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ماتلی میں عزادری امام حسین علیہ سلام کا جلوس نکالنے کی پادش میں سندھ حکومت کی ایماء پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق عزاداری امام حسین کا جلوس اپنے روایتی انداز میں نکلا اسی دوران مخالف سمیت سے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے جلوس پر حملہ کیا گیا جس کے بعد تصادم کی صورت میں دونوں طرف سے پتھراو شروع ہوگیا۔ تصادم کے بعد سندھ حکومت نے عزاداروں پر تصادم کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جھوٹی ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button