مشرق وسطی

بحرین میں مراسم عزاداری حسین (ع) پر حملہ

آل خلیفہ حکومت کی فورسز نے بحرین کے مختلف علاقوں میں مجالس سیدالشہداء پر حملے کیے ہیں۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی حقوق انسانی تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے انیس دیہاتوں میں محرم کی مجالس اور جلوسوں پر آل خلیفہ حکومت کی فورسز کے حملوں کی رپورٹ دی ہے۔ بحرین کی تنظیم حقوق انسانی نے دینی اور مذہبی رسومات کے انعقاد کی آزادی کی خلاف ورزی کرنے پر آل خلیفہ حکومت کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے "سلماباد، سترہ، راس رمان اور الجفیر سمیت مختلف علاقوں میں عزاداری کے جلوسوں پر حملہ کرکے پرچموں اور محرم کے حوالے سے بینروں اور کتیبوں وغیرہ کی بے حرمتی کی تھی۔ بحرین میں خاص طور سے سنہ دوہزار گیارہ میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کے آغاز کے وقت سے اس ملک کے شیعوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے معاندانہ اقدامات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال آل خلیفہ حکومت کے کارندے محرم کے حوالے سے تحریر کردہ بینروں اور پلے کارڈوں کی توہین اور بے حرمتی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button