دنیا

کشمیر میں جلوس عزا پر بھارتی فوج کا وحشیانہ حملہ

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں نو محرم کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس عزا پر بھارتی فوج نے وحشیانہ حملہ کر دیا۔
عزاداروں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب عزاداران مظلوم کربلا کا ماتمی دستہ سرینگر شہر میں اس مقام پر پہنچا جہاں پر جلوس نکالنے میں حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
کشمیر میں عزاداروں پر ہوئے اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دس افراد کو گرفتار کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورس نے عزاداروں پر آنسو گیس کے گولے داغنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائر بھی کئے جبکہ عزاداروں پر لاٹھی چارج کیا۔

سری نگر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وادی بھر میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے 72 رفقا کی شہادت کی یاد میں محرم الحرام کی مجالس منعقد کی جاتی رہی ہیں اور سالہا سالوں سے اس شہر کے مختلف مقامات پر جلوس ہائے عزا منعقد کئے جاتے رہے ہیں تاہم اس بار ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مجالس اور جلوسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کشمیر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا تھا ۔ جبکہ جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کردیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button