مشرق وسطی

مصری شیعوں کی شیخ الازھر احمد طیب کو عاشورہ کی محفل میں شرکت کی دعوت، سلفیوں کی مخالف

شیعت نیوز: اطلاع رساں ادارے «بوابة فیتو» کے مطابق سیدطاهر الهاشمی نے احمد الطیب، شیخ الازهر کو تقریراور مصرکے وزارت اوقاف سمیت دیگر مصری اسلامی شخصیات کو مجلس عزاء عاشورا میں شرکت کی رسمی دعوت دی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ مصر کے سلفیوں کی جانب سے اس دعوت کی مخالفت بھی کی جارہی ہے اوراسلامی کونسل کے جنرل سیکریٹری محمد الشحات نے کہا ہے کہ اس دعوت کی قرآن و سنت میں کوئی دلیل موجود نہیں اور دعوت کا مقصداہل سنت پر اس عقیدے کو پیش کرانا ہے

انہوں نے کہا کہ اس جلوس کا مقصد اهل بیت(ع) کو قدسی حیثیت دینا ہے، الشحات نے کہا کہ مصری اہل بیت سے محبت کرتا ہے اور اسکے لیے شیعوں کے طرز پر جلوس نکالنا ضروری نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک قسم کی بدعت ہے جس سے دور رہنے کی ضرورت ہے

مصری وزیر اوقاف کے سیکریٹری شوقی عبداللطیف نے کہا ہے کہ اهل بیت(ع) کا احترام سب پر لازم ہے لیکن شیعوں کے طرز پر نہیں
مصر میں پیروان اہل بیت ہر سال امام حسین(ع) کا سوگ مناتے ہیں اور اس حوالے سے ہر سال انہیں مخالفتوں کا سامنا ہوتا ہے.

عام طور پر جلوس عاشورا کی مصری وزارت اوقاف اور الازھر کی جانب سے مخالفت کی جاتی ہے حالانکہ ہر انسان کو انسانی حقوق کے رو سے اپنی مذہبی عبادات بجا لانے کی مکمل آزادی ہے مگر مصر میں سلفیوں اور شدت پسندوں کی جانب سے دباو کی وجہ سے مجالس کی مخالفت کی جاتی ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button