توہین رسالت قانون مقدس ہے، اس کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا: علامہ احمد اقبال رضوی

30 اگست, 2025 08:08

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ توہینِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قانون ہمارے ایمان، آئین اور قانون کا نہایت مقدس اور اہم حصہ ہے جس کی پاسداری ہر مسلمان پر لازم ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے تاکہ کسی بے گناہ کو ناحق نشانہ نہ بنایا جا سکے۔

انجینئر محمد علی مرزا صاحب نے اپنی گفتگو میں ایک کمیونٹی کے بعض انتہاء پسندوں کے عقائد یا آراء کو ان ہی کی نسبت سے بیان کیا ہے۔ ان کے اندازِ گفتگو اور علمی رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ کہنا کہ خود انہوں نے گستاخی کی ہے، درست معلوم نہیں ہوتا۔ مرزا صاحب اپنی گفتگو میں ہمیشہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار اور تبلیغ کرتے آئے ہیں اور ان کے توحید و رسالت پر ایمان کے حوالے سے کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ہم سب کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ توہین رسالتؐ جیسے مقدس قانون کا استعمال صرف اور صرف اصل مجرموں کے خلاف ہونا چاہیے، نہ کہ ذاتی دشمنی، مسلکی اختلاف یا دنیاوی مقاصد کے لیے۔ اس سلسلے میں حکومت اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قانون کے درست اور منصفانہ اطلاق کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی بے گناہ شخص کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

10:05 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔