عراق

دہشت گردداعش نے عراق میں ایک ہی قبیلے کے238افرادکوشہیدکیا۔

السومریہ ٹی وی رپوٹ کے مطابق عراق کے شہربغداد کے نواح میں واقع ایک قصبہ”ھیت” میں گذشتہ روز دہشت گرد داعش نے البونمرقبیلہ سے تعلق رکھنے والے 238افرادکوپھانسی پرلٹکادیاہے جن میں2بچےاوربوڑھے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناتھا کہ البونمرکے سردار الشیخ نعیم الکعودنے السومریۃ کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے ظالم ،وحشی مسلح دہشت گردوں کوان کے8سالہ بچوں پر رحم آیا اورنہ ہی انہوں نےان کے 60سالہ بوڑھوں پرترس کھائی۔
ذرائع کامزیدکہناتھا کہ دوسری جانب البوعلی قصبہ میں150مزیدلاشیں برآمدہوئیں ہیں جوداعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button