ایران

احمدشہید کی رپورٹ غیرمعتبراورہرقسم کی دستاویزات سے عاری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے ایران کے امور میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ کو غیرمعتبر اور ہر قسم کی دستاویز سے عاری قرار دیا ہے۔
محمد جواد لاریجانی نے سی این این نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے امور میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رپورٹر احمد شہید کی رپورٹ کے بارے میں کہاکہ یہ رپورٹ غیر معتبر اور ثبوت و شواہد اور دستاویزات سے عاری ہے۔
محمد جواد لاریجانی نے کہاکہ ایران زیادہ تر سزائے موت منشیات سے مربوط جرائم کی بناپر دی گئی ہیں اور منشیات کے خلاف جنگ دنیا منجملہ مغربی معاشرے کے فائدے میں ہے۔
ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ مغربی دنیا، حتمی طور پر منشیات سے مربوط جرائم کے خلاف ایران کی یکطرفہ جنگ اور مسلسل جدوجہد کی قدردانی کرے۔
واضح رہے کہ ایران کے امور میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رپورٹراحمد شہیدنےایران کےخلاف بعض مغربی ملکوں کی ایرانو فوبیا منصوبوں کے دائرے میں،ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تنقید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button