سعودی عرب

امام حسین (ع) کا یزید کے خلاف قیام اسلامی حاکم پر خروج تھا جو شرعی طور پر حرام ہے، سعودی مفتی اعظم

سعودی وہابی مفتی شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے محرم الحرام کی مناسبت سے ایک ٹی وی انٹرویو میں یزید ملعون کے خلاف امام حسین علیہ السلام کے قیام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یزید شرعی طریقے سے مسلمانوں کا حاکم مقرر ہوا تھا اس کی اطاعت واجب تھی اور حسین بن علی (ع) کا اس کے خلاف قیام اسلامی حاکم پر خروج تھا جو شرعی طور پر حرام ہے۔ اس وہابی مفتی نے بغیر ان باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہ یزید ملعون راہ اسلام سے منحرف تھا، وہ دینی احکام کو کھلے عام پامال کر رہا تھا اور اس نے مسلمانوں کی خلافت کو طاغوتی بادشاہی میں بدل دیا تھا یزید کو خلیفہ برحق بنا دیا اور جب اینکر نے اس بارے میں کسی کتاب کی طرف رہنمائی کرنے کا مطالبہ کیا تو اس نے جواب میں کہا: آپ کے لیے بہتر ہے کہ اس بارے میں کسی کتاب کو نہ پڑھیں اور نہ کسی کتاب کی تلاش میں جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button