پاکستان

محرم میں مجالس کے وقت لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے،مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے کراچی سمیت اندرون سندھ کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین صوبائی کابینہ حیدر زیدی ،آصف صفوی ،علامہ عبداللہ مطہری اور مولانا نشان حیدر ساجدی بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ، منتظمین مجالس و جلوس نے دوران مجالس بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹرک، ہیسکو ،واپڈا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھ بھر میں محرام الحرام میں مجالس کے وقت لوڈشیڈنگ سے گریز کریں،رات کے وقت لوڈشیڈنگ دہشتگردوں کو دہشتگردی کا مواقع فراہم کرتی ہے اگر سندھ بھر میں کسی جگہ بھی دوران مجالس و جلوس عزا میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار کے الیکٹرک، ہیسکو اور واپڈا کے اعلیٰ حکام ہونگے۔ مرکزی عزاداری سیل سے جاری اپنے بیان میں عالم کربلائی نے کہا کہ حکومت سندھ لوڈشیڈنگ کا سنجیدگی سے نوٹس لے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شاید حکومت سندھ کے اعلیٰ عہدیداران عزاداروں کو تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، اس ہی لئے سندھ بھر میں مختلف شہروں میں ہ جعفرطیار سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ عالم کربلائی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی سطح پر امام بارگاہوں اور اس کے اعتراف میں سڑک کا مرمتی کام انجام دیا جائے اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button