مکاری پر مبنی سیاست میں آل رسول (ص) کی توہین ناقابل قبول

29 اکتوبر, 2014 00:00

شیعت نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جاری جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے رسول اللہ (ص) اور آل رسول (ع) کو مہاجر قرار دینے کے بعد اب پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو آل رسول (ص) قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی اعتزاز احسن نے ایک پریس کانفرنس میں خورشید شاہ کو آل رسول (ع) قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی توہین نہ کی جائے کیونکہ خورشید شاہ کی توہین آل رسول (ع) کی توہین ہے، نعوذ وبااللہ۔ ان کے اس بیان کے بعد اب لاہور کی سڑکوں پر زیر نظر تصویر والے بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں جو کہ توہین رسالت (ص) کے ضمرے میں آتے ہیں۔
شیعت نیوز کی جانب سے علماء اسلام سے جب اس حوالے سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو آل رسول (ص) قرار دینا توہین آئمہ و آل رسول (ص) ہے، صرف سادات ہونا انسان کی منزلت کو نہیں بڑھاتا بلکہ انسان کا تقوی اسکی اعلی منزلت کا ضامن ہے، علماء دین نے دونوں سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکر پر مبنی سیاست میں آل رسول (ص) اور دین اسلام کے اصول سے نا کھلیں بدصورت دیگر عوام ان دونوں جماعتوں کے خلاف حب آل رسول(ص) اور حرمت کی پاسداری کے لئے سڑکوں پر ہونگے۔

7:45 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔