فلسطین کی آزادی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،جنرل محمد رضا

28 اکتوبر, 2014 00:00

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی آزادی تک آرام و سکون کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اور بیت المقدس پر اسلام کا پرچم لہرا کر دم لیں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے تین گمنام شہیدوں کی تدفین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی آزادی تک آرام و سکون کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اور بیت المقدس پر اسلام کا پرچم لہرا کر دم لیں گے۔ انھوں نے کہا دفاع مقدس کے دوران ایرانی جوانوں نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا اور شہیدوں کی استقامت اور شجاعت کی بدولت آج اسلامی جمہوریہ ایران ہر میدان میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ جنرل نقدی نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کی رہائی تک ہم آرام اور سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے بعض نام نہاد اسلامی حکمراں فلسطین کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور انھوں نے مسلمانوں کو عراق اور شام میں داخلی جنگ میں دھکیل دیا ہے۔ جنرل نقدی نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کی تکیل کا صلیم قصد مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ کو ہٹانا اور اسرائیل مخالف اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے جنرل نقدی نے کہا کہ کامیابی اسلام اور مسلمانوں کو نصیب ہوگي اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کو شکست سے دوچار ہونا پڑےگا۔

8:58 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top