عراق، دہشتگردانہ کاروائی میں بائیس افراد ہلاک و زخمی

27 اکتوبر, 2014 00:00

عراق کے صوبے بابل میں جرف الصخر کے علاقے میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ کار بم دھماکے میں بائیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ایک عراقی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ، جرف الصخر کے شمالی علاقے الفارسیہ میں عراقی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کے درمیان کیا جس میں سات افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ عراقی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں جرف الصخر کی رہائی سے داعش دہشتگرد گروہ کو سخت دھچکا لگا ہے۔

9:47 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔