مشرق وسطی

شام کے بحران میں امریکہ اور سعودی عرب ملوث

شام کی حکومت کے مخالف گروہ کے ایک سرغنے نے شام کے بحران میں امریکہ اور سعودی عرب کے ملوث ہونے سے پردہ اٹھایا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد فری سیرین آرمی کے ایک کمانڈر نے کہا ہےکہ امریکہ اور سعودی عرب سنہ دو ہزار گیارہ شام میں بحران شروع ہونے کے موقع سے جنگجوؤں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کو سعودی عرب میں تربیت دی جاتی تھی۔ دریں اثناء امریکی وزارت جنگ کے ترجمان جان کربی نے سعودی عرب میں ایک مشترکہ فوجی گروہ تشکیل دیۓ جانے کی خبر دی تھی اور کہا کہ اس کی تشکیل کا مقصد اردن اور دوسرے عرب ممالک میں شام کی حکومت کے مخالفین کو فوجی تربیت دینے کے مراکز قائم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button