مقبوضہ فلسطین

صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی حالت ابتر ہے

فلسطینی قیدیوں کے امور کے وزیر عیسی قراقع نے کہا ہے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند بعض بیمار فلسطینی قیدیوں کی صورت حال ابتر ہے۔ وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کے وزیر نے فلسطینی قیدیوں اور اسی طرح رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں دانستہ طور پر فلسطینی قیدیوں کی صحت پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی، ان بیمار قیدیوں کی جسمانی صورت حال کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی مداخلت سے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند بیمار فلسطینی قیدیوں کی صورت حال کا جائزہ اور ان قیدیوں کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ فلسطینی قیدیوں کے امور کے وزیر نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند ڈیڑھ ہزار فلسطینی قیدی بیمار ہیں جن میں سے اسّی قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button