پاکستان

احترامِ محرم الحرام میں نواز حکومت مخالف دھرنے ملتوی کرنے پر غور

شیعت نیوز: پاکستان میں دھرنوں کے سلسلہ نے عوامی شعور کی بیداری میں بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے اور دھرنوں کے باعث ہی ملکی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کو ’’گو نواز گو‘‘ جیسے نعروں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان نعروں کا سلسلہ ملک تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا بھر میں حکومت کے ساتھ بیزاری کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکی سعودی نمک خوار نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ احترام محرم الحرام کے باعث پاکستان عوامی تحریک اور اتحادیوں نے دھرنے ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے تاہم اس کا اعلان لاہور میں 19 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی اور دیگر اتحادی دھرنے ملتوی کرنے پر مشاورت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button