پاکستان

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی علامہ عباس کمیلی سے بیٹے کی شہادت پر تعزیت

شیعت نیوز (کراچی) علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت کے چالیس روز بعد وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے گھر آکر انکے بیٹے کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی، شبر رضا اور تنظیم عزا کے سلمان مجتبی بھی موجود تھے۔ قائم علی شاہ صاحب نے علامہ علی اکبر کمیلی کے بیٹے کی قاتلو ں کی گرفتاری کے لئے اپنی کوشیش تیز کرنے کا وعدہ کیا۔ تاہم علامہ علی اکبر کمیلی سمیت کئی شیعہ پروفیشنلز ، ڈاکٹر ،انجینئر، استاتذہ اور علماء کرام قائم علی شاہ کی حکمران حکومت کے ناک کے نیچے شہید ہوچکے ہیں جنکے قاتلوں کا اب تک کوئی اتاپتہ معلوم نہ ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button