عراق

عراق کے وزیر اعظم نے روضہ کاظمین میں باب المراد رواق کی رونمائی کی

عراق کے وزیر اعظم اور امور زیارات کے سربراہ نے کاظمین میں واقع امامین جوادین(ع) کے حرم مطہر کے رواق(Porch) باب المراد کی رونمائی کی۔

اس پروگرام میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور امور زیارات کے سربراہ حسن پلارک کے علاوہ بعض ایرانی اور عراقی عہدہ دار اور کثیر تعداد میں زائرین بھی موجود تھے حرم مطہر میں تین نئے رواق تعمیر کئے گئے ہیں جن میں سے پہلے رواق باب المراد کی گزشتہ روز رونمائی ہوئی۔ جبکہ باب القریش، باب القبلہ اور چار گلدستہ رواقوں کی بعد میں رونمائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button