دنیا

یورپ سے داعش کے پاس بھاگ کر آنے والی خوبرو لڑکیاں شدید مشکل کا شکار

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگجوﺅں سے ملنے کے شوق میں آسٹریا سے چوری چھپے فرار ہوکر شام پہنچنے والی دونوعمر سہیلیوں کے ابرے میں ایک آسٹروی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کو حاملہ کردیا گیا ہے اور اب وہ اپنے وطن واپس آنے کیلئے فریاد کررہی ہیں۔ اخبار Oesterriech کے مطابق 15 سالہ سبینا اور 16 سالہ ثمرہ اپریل میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اپنی پرتعیش زندگیاں اور تعلیم چھوڑ کر جنگجوﺅں کی دلہنیں بننے کیلئے ترکی کے راستے شام فرار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے اپنے والدین کیلئے رقعہ چھوڑا جس پر لکھا تھا کہ انہیں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے کہ وہ اب نہیں مل سکیں گی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے شام پہنچتے ہی انہیں چیچن جنگجوﺅں کی دلہنیں بنادیا گیا اور تنظیم نے انہیں انٹرنیٹ پر اپنی مشہوری اور دیگر لڑکیوں کو راغب کرنے کیلئے بطور پوسٹر گرلز استعمال کیا۔ اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں لڑکیاں نوعمری میں حاملہ ہوچکی ہیں اور اپنی موجودہ زندگی سے نجات پاکر آسٹریا واپس آنے کیلئے فریاد کررہی ہیں۔ دوسری جانب آسٹریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وطن چھوڑ کر جنگجوﺅں کی دلہنیں بننے والی ان لڑکیوں کی واپسی تقریباً ناممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button