عراق

عراق: الانبار پولیس چیف دھماکے میں جاں بحق، کرفیو نافذ

عراق کے صوبے الانبار کے آئی جی پولیس میجر جنرل احمد الدلیمی، ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکہ مغربی عراق میں واقع صوبے الانبار کے شہر الرمادی میں ہوا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے مختلف دیگر علاقوں منجملہ تکریت، بغداد، اور کاظمین میں کل ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں اسّی سے زائد افرد جاں بحق اور سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع کے فوجی امور کے مشیر محمد العسکری نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ عراق میں کالعدم بعث پارٹی کے باقی بچے عناصر داعش دہشتگروہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ تازہ تریں اطلاعات کے مطابق صوبہ الانبار کے مرکز رمادی میں نامعولم مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button