دنیائے عرب اور عالم اسلام کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ، حزب اللہ

11 اکتوبر, 2014 00:00

حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دنیائے عرب اور عالم اسلام کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار، امریکہ ہے۔ انھوں نے جنوبی بیروت کے مضافات میں جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ، علاقے کے ملکوں کے ذخائر اور علاقے کی قوموں کے مستقبل پر حکمرانی جمانے کی کوشش کررہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ، اپنے مفادات کیلئے نہ صرف علاقے کے ملکوں کے ذخائر پر قبضہ کرنے کسی کوشش، بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے علاقے کے عوام کی جانوں سے کھیلنے سے بھی کوئی دریغ نہیں کرتا۔انھوں نے حزب اللہ لبنان کی کامیابیوں کو شہداء کے خون کی مرہون منّت قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ نے اپنے ملک کی فوج کے ساتھ مل کر بحران شام کے خطرے کا دفاع کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسی طرح علاقائی ملکوں کے خلاف امریکی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگردی، امریکی وضع کردہ ریڈلائینوں کو پار کرچکی ہے جو اب خود امریکہ کیلئے بھی خطرہ بنتی جارہی ہے۔

2:50 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔