عراق
عراق: متعدد دیہی علاقوں سے داعش کا قبضہ ختم
عراق کی وزارت دفاع نے ملک کے مشرق میں تیس دیہی علاقوں کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہےکہ فوج نے قبائيلوں کی مدد سے مشرقی صوبے دیالہ میں تیس دیہی علاقوں کو دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اور ان کارروائيوں میں داعش کے پچآس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سے عراقی فوج نے داعش کا ایک عقوبت خانہ بھی دریافت کرکے تباہ کردیا جہاں وہ نہتے لوگوں کو جسمانی ایذائيں پہنچاتے تھے۔ عراق کے مرکزی صوبے بابل میں فضائیہ کی بمباری میں بیس تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔