دنیا

اسرائیل کے نسل پرست وزیر اعظم داعش کا بچانے میدان میں آگئے، ایران کے خلاف جنگ پر زور

شیعت نیوز: اسرائیل کے انتہا پسند نسل پرست وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران دنیا کے لیے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے بھی بڑا خطرہ ہوگا۔ انکا مقصد داعش کو بچانا مقصود ہوسکتا ہے کیونکہ داعش پر اسرائیل کا پیسہ لگا ہوا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں تقریر کے دوران مزعومہ جوہری ایران کے خلاف یہ واویلا کیا ہے۔اسرائیل کے نسل پرست وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں بظاہر داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی حمایت بھی کی لیکن انکی تقریر کا زیادہ زور ایران کے خلاف تھا۔ انکے مطابق ایران کو جوہری قوت بننے کے لیے چھوڑ دینا ایسے ہی ہے کہ جھڑپ تو جیت لی جائے مگر جنگ ہار دی جائے”۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی جوہری فوجی صلاحیتوں کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ”ایران کی مغرب کے ساتھ حالیہ جذب وجارحیت پر مبنی معاملہ کاری دراصل بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے لیے تھی اور اس کے جوہری بم تیار کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اب دور ہوگئی ہیں”۔
واضح رہے کہ اسرائیل، امریکا اور ان کے مغربی اتحادی ممالک ایران کے بارے میں اس شک کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ وہ جوہری پروگرام کے ذریعے بم تیار کرنا چاہتا ہے لیکن ایران کا یہ موقف رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کا تو سخت مخالف ہے لیکن اس کو مشرق وسطیٰ کی غیرعلانیہ جوہری طاقت مانا جاتا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button