ایران

شام اورعراق میں امریکی حملے انتہاپسندی میں اضافے کاباعث ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز حملوں کا نتیجہ، علاقے میں انتہاپسندی کی تقویت کے علاوہ اور کچھ نہیں نکلے گا۔حسین امیر عبداللھیان نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ سچّا ہے تو شام میں بنیادی ڈھانچے اور تیل و گیس کی تنصیبات کے مراکز پر حملوں کے بجائے، بینکوں اور مالی سسٹم میں دہشتگرد گروہ داعش کے ڈالروں کی ریل پیل کو روکے اور داعش کے اکاونئٹس کو منجمد کرے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ دہشتگردی کی تقویت اور داعش کے خلاف نمائشی فوجی حملوں کے ساتھ شام میں نظام کی تبدیلی کی روش، کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔عبداللھیان نے کہا کہ کوئی بھی مقابل فریق، شام کے عوام کے بجائے فیصلہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button