دنیا

فضائي حملوں سے داعش کے خطرات ختم نہیں ہوں گے

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ فضائي حملوں کے ذریعے داعش کے خطرات ختم نہیں ہوں گے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دہشتگرد گروہ داعش پر فضائي حملوں کو جامع حکمت عملی کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے ملک کے اندر برطانوی حکومت پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں دعوی کیا کہ ملک میں احتیاط سے کام لینے والی حکومت کی موجودگي برطانیہ کے طاقتور ہونے کا نتیجہ ہے۔ واضح رہےکہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے نائب جان پریسکات نے جمعے کے دن مشرق وسطی میں فوجی کارروائی کی منظوری پر مبنی برطانوی پارلیمنٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام اور عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائي حملوں کے بارے میں نظر ثانی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button